15 مئی، 2026، 11:52 AM

حزب اللہ کے صہیونی فوجی اہداف پر پے در پے جوابی حملے

حزب اللہ کے صہیونی فوجی اہداف پر پے در پے جوابی حملے

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں صہیونی فوجی مراکز اور بکتر بند بلڈوزرز کو نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوج کے خلاف متعدد کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی مقاومتی تنظیم نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو نئی قائم کی گئی البیاضہ چوکی کے قریب راکٹ اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے مطابق طیبہ ضلع کے علاقے بیدر الفقعانی میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے ایک اور ٹھکانے پر بھی توپ خانے سے حملہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے دو بکتر بند بلڈوزرز کو بھی تباہ کر دیا۔

News ID 1939294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha